The Deception of Social Media and the Search for Truth سوشل میڈیا کا فریب اور سچ کی تلاش

Uzaif Nazir
Scene showing moral lesson from The Deception of Social Media and the Search for Truth Urdu story

 ایک نوجوان جو ہمیشہ اپنی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہتا تھا۔ وہ ہر لمحہ اپنے دوستوں کو اپنی کامیاب زندگی، سفر، اور خوشیوں کی تصویریں دکھاتا تھا۔ اُس کی پوسٹس ہمیشہ بہترین نظر آتی تھیں، اور ہر کسی کو لگتا تھا کہ اس کی زندگی بہت پرلطف اور بے فکر ہے۔


لیکن حقیقت میں وہ بہت اکیلا اور پریشان تھا۔ اُس کا دل کبھی سکون میں نہیں رہتا تھا، اور وہ صرف اس لیے خوش نظر آتا تھا کیونکہ سوشل میڈیا پر وہ لوگوں سے یہ چاہتا تھا کہ وہ اُسے کامیاب اور خوشحال سمجھیں۔ ہر پوسٹ کے بعد، وہ اپنی حقیقت سے اور دور ہو جاتا تھا۔

ایک دن، اس نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ بہت خوش دکھ رہا تھا، لیکن جب اُس نے تصویر پر لوگوں کے کمنٹس پڑھے، تو اُسے احساس ہوا کہ اس نے اپنی حقیقت کو اتنا چھپایا ہے کہ وہ خود بھی نہیں جانتا تھا کہ وہ کون ہے۔ لوگ اُسے پسند کرتے تھے، مگر وہ خود اپنی اصل زندگی میں بے چین تھا۔

اگلے دن اس نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ڈلیٹ کر دیا۔ اُس نے فیصلہ کیا کہ وہ سچائی کے ساتھ زندگی گزارے گا اور دوسروں کو دکھانے کے بجائے، اپنی اندر کی حقیقت کو جاننے کی کوشش کرے گا۔اس لڑکے کی کہانی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ سوشل میڈیا پر جو نظر آتا ہے، وہ ہمیشہ حقیقت نہیں ہوتا۔ ہمیں اپنی اصل شخصیت کو قبول کرنا اور اپنی زندگی کو بغیر کسی دکھاوے کے جینا سیکھنا چاہیے۔

 سبق: جو آپ آن لائن دیکھتے ہیں وہ ہمیشہ سچ نہیں ہوتا۔ حقیقی خوشی اپنی حقیقت میں ہے۔